جڑواں شہروں میں چلنے والی میٹروبس سروس محدود کردی گئی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ارشاد قریشی)اسلام آباد میں امریکہ ایران مذاکرات کے معاملے پر سیکورٹی سخت کرتے ہوئےجڑواں شہروں میں چلنے والی میٹروبس سروس محدود کردی گئی۔
ضلعی انتظامیہ کی ہدایات پر میٹرو بس سروس محدود کی گئی ہے ،اب میٹروبس سروس صدر اسٹیشن تا پمز تک فعال رہے گی جبکہ پمز اسٹیشن تا پاک سیکرٹریٹ تک میٹروبس سروس بند کردی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:خوشخبری! سونے اور چاندی کی قیمت میں بڑی کمی
میٹروبس حکام کے مطابق میٹروبس سروس صدر اسٹیشن تا پمز تک فعال رہے گی جبکہ پمز اسٹیشن تا پاک سیکرٹریٹ تک میٹروبس سروس بند کردی گئی ۔