بٹ کوائن بنانے والا آخر کون ہے؟ممکنہ شناخت سامنے آگئی

Apr 09, 2026 | 10:09:AM
بٹ کوائن بنانے والا آخر کون ہے؟ممکنہ شناخت سامنے آگئی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)بٹ کوائن بنانے والا آخر کون ہے؟ یہ سوال سنہ 2009 سے ٹیکنالوجی کی دنیا کا ایک ایسا معمہ رہا ہے جس نے ہر کسی کو الجھائے رکھا۔ اگرچہ اس کے تخلیق کار کا نام ساتوشی ناکاموٹو بتایا جاتا ہے، لیکن یہ کوئی نہیں جانتا کہ اس نام کے پیچھے چھپی اصل شخصیت کون ہے۔

 اب ایک تازہ ترین رپورٹ میں یہ دعویٰ کیا گیا ہے کہ بٹ کوائن کا اصل خالق کوئی اور نہیں بلکہ برطانیہ کے ایک ماہرِ ٹیکنالوجی ایڈم بیک ہیں۔

 ایک امریکی تحقیقاتی رپورٹ میں یہ کہا گیا ہے کہ تمام تر شواہد اسی برطانوی ماہر کی طرف اشارہ کرتے ہیں۔

 اگرچہ ایڈم بیک ماضی میں کئی بار اس بات سے انکار کر چکے ہیں، لیکن رپورٹ کے مطابق ان کے انکار کے باوجود موجود حقائق اس قدر مضبوط ہیں کہ انہیں جھٹلانا مشکل معلوم ہوتا ہے۔

مزید پڑھیں:جنگ بندی، موجوہ حالات میں نوبیل انعام کا اصل حق دار پاکستان ہے: اٹلی

یہ سارا سلسلہ سنہ 2008 میں اس وقت شروع ہوا تھا جب ساتوشی ناکاموٹو کے نام سے ایک تحقیقی مقالہ منظرِ عام پر آیاتھا۔

 جس میں ایک ایسے مالیاتی نظام کا تصور پیش کیا گیا تھا جو کسی بینک یا حکومت کے کنٹرول میں نہ ہو۔

 اس کے اگلے ہی سال دنیا کا پہلا بٹ کوائن تیار کیا گیا اور دیکھتے ہی دیکھتے یہ ٹیکنالوجی پوری دنیا میں مقبول ہو گئی۔

 تاہم جب اس کی شہرت عروج پر تھی، تو سنہ 2011 میں ساتوشی ناکاموٹو اچانک غائب ہو گئے اور تب سے اب تک ان کی طرف سے مکمل خاموشی ہے اور دنیا ایڈم بیک کو اس کا خالق گردان رہے ہیں۔