امریکا کو جنگ بندی یا اسرائیل کے ذریعے جنگ میں سے کسی ایک کا انتخاب کرنا ہو گا:ایرانی سپیکر

Apr 09, 2026 | 08:21:AM
امریکا کو جنگ بندی یا اسرائیل کے ذریعے جنگ میں سے کسی ایک کا انتخاب کرنا ہو گا:ایرانی سپیکر
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکرمحمد باقر قالیباف نے امریکا کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ جنگ بندی یا اسرائیل کے ذریعے جنگ میں سے کسی ایک کا انتخاب کرنا ہو گا۔

ایرانی اسپیکر نے   کہا مذاکرات کی بنیاد بننے والی تجاویز کی خلاف ورزی کے بعد بات چیت یا جنگ بندی غیرمعقول ہے۔

انہوں نے کہا کہ مذاکرات کے آغاز سے قبل 10 نکاتی تجاویز متفقہ فریم ورک ہے، تین اہم شقوں کی خلاف ورزی کی گئی۔

محمد باقر قالیباف نے خلاف ورزیوں سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ ایران کی فضائی حدود میں ڈرون کی دراندازی ہوئی، ایران کے یورینیئم افزودگی کے حق کی نفی کی گئی اور لبنان میں بھی جنگ بندی کی خلاف ورزی کی گئی۔ 

یہ بھی پڑھیں:سرنگوں کاخدشہ،ایران کا آبنائے ہرمز مکمل بند کرنے کا اعلان