کراچی کے بعد بلوچستان میں بھی عید کا چاند نظر آ گیا

Apr 09, 2024 | 19:25:PM
کراچی کے بعد بلوچستان میں بھی عید کا چاند نظر آ گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی اور سب سے بڑے صوبے بلوچستان  سے شوال کا چاند نظر آنے کی شہادتیں موصول ہو گئی ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق کراچی سمیت 4دیگر مقامات سے رویت ہلال کمیٹی کو شہادتیں موصول ہوئی ہیں، اس کے ساتھ ساتھ بلوچستان سے بھی عید کا چاند نظر آنے کی شہادتیں  موصول ہوئی ہیں لیکن حتمی فیصلہ ملک بھر سے شہادتیں موصول ہونے کے بعد مرکزی رویت ہلال کمیٹی کرے گی جس کا اجلاس اسلام آبادمیں ہو رہا ہے ۔