بوڑھے آدمی کو پانی پلاتی ننھی بچی کی ویڈیو وائرل 

Apr 09, 2023 | 12:37:PM
فٹ پاتھ پر بیٹھے لاغر، بوڑھے کو پانی پلانے والی اس بچی کی ویڈیو خوب وائرل ہو گئی ہے جسے انٹرنیٹ صارفین کی جانب سے بے حد پسند کیا جا رہا ہے۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) فٹ پاتھ پر بیٹھے لاغر، بوڑھے کو پانی پلانے والی اس بچی کی ویڈیو خوب وائرل ہو گئی ہے جسے انٹرنیٹ صارفین کی جانب سے بے حد پسند کیا جا رہا ہے۔

سوشل میڈیا دنیا بھر میں ہونے والے معمولی و غیر معمولی واقعات  سے بھرا ہوا ہے مگر حسنِ سلوک کی مثال بننے والی ایک بچی کی ویڈیو کو خصوصی توجہ مل رہی ہے۔

مزید پڑھیں: والدین کی غفلت نے بچے کی جان لے لی

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بچی خود ضعیف شخص کے منہ پر بوتل لگا کر اُسے پانی پلا رہی ہے۔

اس ویڈیو کو ہزاروں سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے پسند اور شیئر کیا جا چکا ہے جبکہ تبصروں میں اس بچی کے حسنِ سلوک کی خوب تعریفیں ہو رہی ہیں۔