ڈسکہ ضمنی الیکشن میں کسی کو شب خون مارنے کی اجازت نہیں دینگے، حمزہ شہباز

Apr 09, 2021 | 21:04:PM
ڈسکہ ضمنی الیکشن میں کسی کو شب خون مارنے کی اجازت نہیں دینگے، حمزہ شہباز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ ڈسکہ میں الیکشن کی ذمہ داری پر مامور افسران اور عملہ آئین اور قانون کے مطابق شفاف انتخاب کو یقینی بنائے، ووٹ چوری، دھاندلی میں ملوث سرکاری افسروں کے خلاف فوجداری قانون کے تحت کارروائی کریں گے ۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ انتخابی ووٹ اور ڈبے کے ساتھ کھلواڑ عوام اور پاکستان کے ساتھ کھلواڑ کے مترادف ہوگا ۔ حمزہ شہباز نے کہا کہ پارٹی نے فیصلہ کیا ہے کہ جو بھی عوام کے مینڈیٹ پر شب خون مارے گا، اسے قانون کے کٹہرے میں کھڑا کریں گے ۔
انہوں نے کہا کہ ڈسکہ میں الیکشن کی ذمہ داری پر مامور افسران اور عملہ آئین اور قانون کے مطابق شفاف انتخاب کو یقینی بنائے ۔ڈسکہ میں الیکشن ڈیوٹی پر تعینات افسران اور عملہ ڈسکہ کے عوام اور ووٹ کی حفاظت یقینی بنائے ۔ دھاندلی کرانے کاحکومتی حکم ملے تو الیکشن ڈیوٹی پر مامور افسران اور عملہ اسے ماننے سے انکار کردے ۔
انہوںنے کہاکہ الیکشن کمشن سے درخواست ہے کہ کاونٹر فائلز کی کڑی نگرانی کی جائے ۔الیکشن کمشن کا عملہ یقینی بنائے کہ کاونٹر فائلز ووٹ کی پرچی کے سیریل نمبر کے ساتھ میچ ہو ،خبردار کرتا ہوں کہ عوام ایسی کسی بھی کوشش کی سخت مزاحمت کریں گے ،یہ صرف ڈسکہ کا نہیں ،پورے پاکستان کا الیکشن ہے، ووٹ چوروں کی شکست ان کی اقتدار سے روانگی کا ذریعہ بنے گی ۔
انہوں نے کہاکہ انشااللہ 10 اپریل کوایک بارپھر ڈسکہ کے عوام کی فتح کا سورج طلوع ہوگا۔عوام ووٹ کے ذریعے مہنگائی، بے روزگاری کا ظلم ڈھانے والے لٹیرے حکمرانوں کو مسترد کرے ۔ڈسکہ کے عوام کا ہر ووٹ کشمیر فروش، آٹا، چینی، بجلی، گیس، دوائی چور کرپٹ ٹولے سے نجات کا باعث بنے گا ۔
حمزہ شہبازنے کہا کہ ڈسکہ کے عوام نے ثابت کردیا کہ وہ بیدار، خبردار اور ووٹ کی عزت کے رکھوالے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ ہر شہری، مسلم لیگ (ن)کا ہر کارکن اور سپورٹر ووٹ کا پہرہ دے گا ۔حکومت غنڈہ گردی، غیرقانونی اور چور ہتھکنڈے استعمال کرنے سے باز رہے ۔پورا یقین اور اعتماد ہے کہ ڈسکہ کے عوام ایک بار پھر پاکستان مسلم لیگ ن کوووٹ دے کر پاکستان کی ترقی، خوشحالی اور روشن مستقبل پر مہر لگائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں :ماں کے دودھ سے کوروناکی اینٹی باڈیز بچوں میں منتقل ہوتی ہیں۔۔تحقیق