تاپسی پنو کی فلم کیلئے تیاری۔۔ جم چھوڑ کر گراؤنڈ میں ٹریننگ

Apr 09, 2021 | 09:20:AM
تاپسی پنو کی فلم کیلئے تیاری۔۔ جم چھوڑ کر گراؤنڈ میں ٹریننگ
کیپشن: بھارتی اداکار تاپسی پنو میدان میں ٹرینگ کرتے ہوئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) بھارتی اداکارہ تاپسی پنو اپنی جلد آنے والی فلم ’شباب مٹھو‘ کے لئے جم چھوڑ کر کھلے میدان میں میدان  حاصل کررہی ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق تاپسی پنو  ان دنوں اپنی آنے والی فلم’شباش مٹھو ‘کے لئے تیاری کر رہی ہیں۔فلم بھارتی خواتین کرکٹر میتھالی راج کی بائیوپک پر مبنی ہے۔اس فلم میں تاپسی میتھالی راج کا کردار ادا کررہی ہیں۔اس فلم کی ہدایت کاری راہل ڈھولکیا کررہے ہیں۔تاپسی پنو نے خود سوشل میڈیا پر ایک تصویر شیئر کی ہے، وہ اس تصویر میں گلابی رنگ کے ٹینک ٹاپ میں نظر آ رہی ہیں ، اس تصویر کو شیئر کرتے ہوئے انہوں نے کیپشن میں لکھا ہے کہ ’’لاک ڈاؤن کے دوران ٹریننگ ... جب جم کے بجائے کھلے میدان نے لی، ٹریننگ کا کوئی بہانہ نہیں‘‘۔

یہ بھی پڑھیں: بھارتی شادی شدہ خاتون پاکستانی لڑکے پر عاشق۔۔ پھر   وہ۔۔۔ !!!