ریاست مخالف سوشل میڈیا سرگرمیاں:ایمان مزاری اورہادی علی چٹھہ کے خلاف مقدمہ درج

Sep 08, 2025 | 09:20:AM
ریاست مخالف سوشل میڈیا سرگرمیاں:ایمان مزاری اورہادی علی چٹھہ کے خلاف مقدمہ درج
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(حاشر احسن)اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں ریاست مخالف سوشل میڈیا سرگرمیوں کے الزام پر ایڈووکیٹ ایمان مزاری اور ایڈووکیٹ ہادی علی چٹھہ کے خلاف نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی نے مقدمہ درج کر لیا۔
 دونوں وکلا ءنے ضمانت قبل از گرفتاری حاصل کر لی جسے ایڈیشنل سیشن جج افضل مجوکہ نے 11 ستمبر تک منظور کر رکھا ہے، عدالت نے ایجنسی سے جواب طلب کیا ہے ۔
ایڈیشنل سیشن جج افضل مجوکہ نے 11 ستمبر تک ضمانت منظور کر تے ہوئے نیشنل سائبر کرائم انویسٹیگیشن ایجنسی سے جواب طلب کر رکھا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:کراچی میں بعض نجی سکولوں نے آج چھٹی کا اعلان کردیا
 نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی کی ایف آئی آرا متن بھی سامنے آگیا ہے جس کے مطابق ایمان مزاری نے ایکس پوسٹ کے ذریعے لسانی بنیادوں پر تقسیم کو ابھارا ،ایسے تاثر دیا کہ جیسے آرمڈ فورسز ملک میں دہشت گردی کروا رہی ہیں ،ایمان مزاری نے کے پی بلوچستان میں مسنگ پرسنز کا ذمہ دار پاک فوج کوقرار دیا ،ایمان مزاری نے الزام لگایا کہ ریاستی ادارے کالعدم تنظیموں سے مل کام کر رہے ہیں ،ایمان مزاری نے تاثر دیا کہ آرمڈ فورسز بی ایل اے اور ٹی ٹی پی کا مقابلہ کرنے کے قابل نہیں ۔
 مقدمہ پیکا کی دفعات 9، 10، 11 اور 26 اے کے تحت درج کیا گیا ہے۔