ڈالر کا ریٹ کم کیوں ہو رہا ہے؟ شبر زیدی نے اہم راز سے پرد ہ اٹھا دیا

Sep 08, 2023 | 12:06:PM
Dollar, rate, low, why, happening, Shabar Zaidi, important secret, revealed, revealed, 24 News
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک ) معاشی ماہر اور سابق چیئر مین ایف بی آر شبر زیدی نے انکشاف کیا ہے کہ پشاور کی کرنسی مارکیٹ بند ہونے سے ڈالر نیچے آیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق  نجی ٹی وی سے گفتگو میں شبر زیدی کا کہنا تھا کہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر اس لیے نیچے آیا کیوں کہ پشاور کا کرنسی ایکس چینج بازار بند ہو گیا،ایکس چینج کمپنیاں بند کرکے ذخیرہ کیے ہوئے ڈالر بے کار بنا دینے چاہئیں،شبر زیدی کا مزید کہنا تھا کہ 5  ہزار کا نوٹ، منی چینچروں کی دکانیں اور امیر علاقوں میں گیس کنکشن بند کردیا جائے، اسی طرح اپر مڈل اور مڈل کلاس کے گیس کنکشن کاٹ دیں،ڈیفنس، کلفٹن اور گلبرگ کے علاقوں میں لوگوں سے کہیں کہ وہ سلنڈر والی گیس استعمال کریں اور ملک کو پائپ گیس کے بجائے سلنڈر گیس پر لائیں۔

خیال رہے کہ وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کی جانب سے 20 روز میں کرنسی اسمگلنگ اور حوالہ ہنڈی کے خلاف پشاور میں 27 چھاپے مارے گئے۔ اس دوران حوالہ ہنڈی میں ملوث 28 ملزمان کو گرفتار کیا گیا،ایف آئی اے کا کہنا تھا کہ پشاور کے چوک یادگار میں ہنڈی حوالے کا کاروبار کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی گئی جس میں پشاور کی کرنسی مارکیٹ کو سیل کردیا گیا۔ ان ملزمان سے 10 کروڑ 27 لاکھ روپے برآمد کیے گئے۔

یہ بھی پڑھیں :پیٹرول کی قیمت میں 10 روپے تک اضافے کا امکان