شوہر نے ساس اور سالی کو قتل کرنے کے بعد خود کشی کرلی

Sep 08, 2022 | 12:57:PM
 شوہر نے ساس اور سالی کو قتل کرنے کے بعد خود کشی کرلی
کیپشن: مجرم
سورس: گو گل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک ) راولپنڈی کے نواحی علاقے سہوٹ کلیال میں دوہرے قتل کی واردات میں ملزم نے ساس اور سالی کو قتل کرنے کے بعد خود کشی کر لی۔

پولیس کے مطابق 50 سالہ ملزم  محمد رشید نے 1 سال قبل بیو ی کو طلاق دے دی تھی،یہ واقعہ گھریلو ناچاقی اور سابقہ رنجش کی وجہ سے پیش آیا۔ایس ایچ او کلرسیداں  کا کہنا ہے کہ ملزم گھر اجڑنے پر ڈپریشن کا شکار تھا اور اس نے سالی کے گھر جا کر اسے اور اپنی خالہ ساس کو قتل کردیا ۔ 

پو لیس کی جانب سے مزید بتایا گیا کہ ملزم نے دونوں کو مار کر گھر جا کر اسی بندوق سے خود کو بھی گولی مار لی۔مقتولین کی شناخت شہناز اور زینت کے نام سے ہوئی ہے۔ جائے وقوعہ سے شواہد اکھٹے کرکےتفتیش شروع کی جارہی ہے۔

سی پی او شہزاد ندیم بخاری نے قتل کی اس واردات کا نوٹس لے کر ایس پی صدر سے رپورٹ طلب کرلی ۔