نسیم شاہ نے بلا تبدیل کیوں کیا؟

Sep 08, 2022 | 11:33:AM
نسیم شاہ نے بلا تبدیل کیوں کیا؟
کیپشن: فائل فوٹو (گوگل)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سپورٹس ڈیسک) ایشیاء کپ کے کل کے میچ میں افغانستان کے خلاف آخری اوور میں نسیم شاہ کے 2 چھکوں کی بدولت پاکستان نے میچ جیت لیا فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔

پاکستان نے افغانستان کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد ایک وکٹ سے شکست دی۔ اس میچ کی خاص بات یہ تھی کہ نسیم شاہ نے آخری اوور میں 2 چھکے لگا کر ٹیم کی کامیابی میں اہم کردار ادا  کیا۔

میچ کے بعد روسی شاستری سے گفتگو میں نسیم شاہ کا کہنا تھاکہ  بیٹنگ پر آیا تھا تو معلوم تھا کہ چھکے لگا سکتا ہوں، کوشش کی اور کامیاب ہوگیا۔

یہ بھی پڑھیے: پاکستان سے شکست، افغان شائقین کا ہنگامہ، پاکستانی مداحوں کو کرسیاں دے ماریں

ان کا مزید کہنا تھاکہ  یقین تھا میں کرلوں گا کافی پریکٹس کرتے رہتے ہیں، حسنین سے بلا تبدیل کیا کیونکہ میرا بلا ٹھیک نہیں تھا اور پھر اس سے چھکے لگے۔

انہوں نے کہا کہ یہ میچ یادگار رہے گا اور سب یہ بھول گئے ہوں گے کہ میں باؤلر ہوں۔ 

خیال رہے کہ نسیم شاہ نے 4 گیندوں پر 14 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی اور 2 چھکے بھی لگائے۔