ضرورت مند طلبہ کو فیس میں رعایت دی جائے،ڈی جی سکولز

Sep 08, 2021 | 12:42:PM
ضرورت مند طلبہ کو فیس میں رعایت دی جائے،ڈی جی سکولز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک)ڈی جی سکولز منسوب صدیقی نے کہا ہے  کہ نجی سکولوں میں 10 فیصد طلبہ کو فیس میں رعایت دینا لازم ہو گا۔

 تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹوریٹ آف انسپیکشن اینڈ رجسٹریشن آف پرائیویٹ سکولز سندھ کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر منسوب حسین صدیقی نے ضرورت مند طلبہ کو سکول فیس میں رعایت دینے کے لیے نجی اسکولوں کو ہدایت کر دی،انہوں نے ہدایت کی ہے کہ تمام اسکولوں میں سندھی لازمی پڑھائی جائے، پوزیشن لینے والے طلبہ کو اسکالر شپ دی جائے۔

ڈائریکٹر جنرل سکولز منسوب صدیقی کا مزید کہنا ہے کہ ہدایات پر عمل نہ کرنے والےسکولوں کے خلاف کارروائی ہو گی،انہوں نے نجی اسکولوں کو ہدایت پر عمل کرنے کے بعد تفصیلات ڈائریکٹوریٹ میں جمع کرانے کا حکم بھی دیا ہے۔
 یہ بھی پڑھیں:    ٹرین کی 2بوگیاں ٹریک سے اتر گئیں