ٹرین کی 2بوگیاں ٹریک سے اتر گئیں

Sep 08, 2021 | 11:16:AM
ٹرین کی 2بوگیاں ٹریک سے اتر گئیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک)روہڑی کےقریب زکریا ایکسپریس کی 2 بوگیاں ٹریک سے اُتر گئیں،مسافر وں میں خوف وہراس پھیل گیا۔

 ریلوے ذرائع کے مطابق لاہور سے کراچی جانے والی زکریا ایکسپریس کی دو بوگیاں ٹریک سے اتر گئیں البتہ رفتار کم ہونے کے باعث بوگیاں اُلٹنے سے محفوظ رہیں تاہم ریل میں بیٹھے مسافرخوفزدہ ہو گئے۔

 ریلوے ذرائع کا بتانا ہے کہ  حادثےکے باعث ریلوے اپ ٹریک بند کردیا گیا تھاجسے  4 گھنٹے بعد بحال کر دیا گیا،ریلوے ٹریک کی بحالی کے بعد ٹرینوں کو منزل کی جانب روانہ کردیاگیا ہے۔

 یہ بھی پڑھیں:    شہناز گل کے فالوورز کی تعداد میں اچانک اضافہ ہو گیا