کورونا وائرس، ملک بھر میں 83 افراد جان کی بازی ہار گئے

Sep 08, 2021 | 09:54:AM
 کورونا وائرس، ملک بھر میں 83 افراد جان کی بازی ہار گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)ملک بھر  میں کورونا وائرس سے مزید 83 افراد اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے جبکہ 24گھنٹوں میں 3902 نئے کیسز  سامنے آئے ہیں۔

 تفصیلات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح تقریباً ساڑھے 6 فیصد رہی ،سرکاری اعداد وشمار کے مطابق ملک میں کورونا سے ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 26 ہزار 413ہو گئی ہے اور مجموعی کیسز 11 لاکھ 90 ہزار 136 تک جاپہنچے ہیں۔

 کورونا کے اعداد و شمار بتانے والی سرکاری ویب سائٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 60 ہزار 537 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 3 ہزار 902 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی جب کہ وائرس سے مزید 83 افراد انتقال کر گئے۔

اس کے علاوہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 4387 مریض کورونا سے صحتیاب بھی ہوئے ہیں جس کے بعد مجموعی طور پر صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 10 لاکھ 71 ہزار 976 ہو گئی ہے جب کہ فعال کیسز کی تعداد 91747 ہے۔
 یہ بھی پڑھیں:    بجلی فراہم کرنیوالی کمپنیوں کی نیپرا قوانین کی خلاف ورزی،نیا سکینڈل سامنے آ گیا