بجلی فراہم کرنیوالی کمپنیوں کی نیپرا قوانین کی خلاف ورزی،نیا سکینڈل سامنے آ گیا

Sep 08, 2021 | 09:32:AM
بجلی فراہم کرنیوالی کمپنیوں کی نیپرا قوانین کی خلاف ورزی،نیا سکینڈل سامنے آ گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (مانیٹرنگ ڈیسک)صارفین سے 31کی بجائے 37روز کے بل کی وصولی ،بجلی فراہم کرنے والی کمپنیوں کا نیپرا قوانین کی خلاف ورزی کا نیا اسکینڈل سامنے آ گیا،۔
بجلی فراہم کرنے والی کمپنیوں کی جانب سے عوام کی جیبوں پر کروڑوں روپے کا ڈاکا ڈالا گیا ہے جس پر حکومت اور ریگولیٹرز خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں۔ گزشتہ 8 ماہ کے دوران ملتان، سکھر، کراچی، لاہور، حیدر آباد، گوجرانوالہ اور فیصل آباد کے لاکھوں صارفین کو بجلی کے بل طے شدہ 31 روز کی بجائے 37 روز تک کی بنیاد پر کئی بار بھیجے گئے۔

واضح رہے سب سے زیادہ 37 روز کے بل ملتان کی پاور کمپنی میپکو نے اپنے صارفین کو بھیجےاس صورتِ حال سے 2 صوبوں سندھ اور پنجاب کے لاکھوں بجلی کے صارفین متاثر ہوئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:    میٹرو بس سروس بحال،50نئی بسیں شامل