نیشنل پولیس اکیڈمی کے زیر تربیت ڈی ایس پیز کا سنٹرل پولیس آفس کا دورہ

Oct 08, 2025 | 23:42:PM
نیشنل پولیس اکیڈمی کے زیر تربیت ڈی ایس پیز کا سنٹرل پولیس آفس کا دورہ
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) نیشنل پولیس اکیڈمی کے سیکنڈ اسپیشلائزڈ ٹریننگ کورس کے زیر تربیت ڈی ایس پیز نے سنٹرل پولیس آفس لاہور کا دورہ کیا۔

 پنجاب کے پولیسنگ امور کا تجربہ حاصل کرنے والوں میں 9 خواتین سمیت 43 انڈر ٹریننگ افسران شامل تھے۔

انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے زیر تربیت افسران سے ملاقات کے دوران استعداد کار میں اضافے، جدید پولیسنگ امور اور مثبت رویوں کے فروغ بارے آگاہی دی۔

 انہوں نے کہا کہ آرٹیفیشل انٹیلی جنس اور جدید ٹیکنالوجی سے ہم آہنگ ہو کر کرائم کنٹرول اور پبلک سروس ڈلیوری کے لیے مؤثر اقدامات یقینی بنائے جائیں۔

آئی جی پنجاب نے کہا کہ فیلڈ تجربہ، آفس مینجمنٹ، ایڈمنسٹریشن اور عوام کے ساتھ مضبوط کوآرڈینیشن جدید پولیسنگ کا لازمی جزو ہیں۔

ایڈیشنل آئی جی انویسٹی گیشن پنجاب شہزادہ سلطان اور اے آئی جی آپریشنز پنجاب زاہد نواز مروت نے ڈی ایس پیز کو پنجاب پولیس کے انویسٹی گیشن، آپریشنز اور کرائم کنٹرول کے امور بارے تفصیلی بریفنگ دی۔

 ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ زیر تربیت افسران نے ٹریننگ کے دوران اربن و رورل پولیسنگ کے تمام پہلوؤں پر آگاہی اور عملی مہارت حاصل کی۔

 اس موقع پر ڈی ایس پیز نے ٹریننگ کے دوران حاصل ہونے والے تجربات پر مبنی پریزنٹیشنز پیش کیں اور آئی جی پنجاب سے مختلف سوالات پوچھے۔اے آئی جی ڈویلپمنٹ ڈاکٹر رضوان احمد خان اور اے آئی جی کمپلینٹس احسان اللہ چوہان بھی اس موقع پر موجود تھے۔

یہ بھی پڑھیں:علی امین گنڈا پور کم ترین مدت تک رہنے والے پانچویں وزیراعلیٰ بن گئے