خلیل الرحمان قمر کیس میں بڑی پیشرفت، ملزمہ آمنہ عروج کی سزا معطل

Oct 08, 2025 | 22:55:PM
خلیل الرحمان قمر کیس میں بڑی پیشرفت، ملزمہ آمنہ عروج کی سزا معطل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ملک اشرف)لاہور ہائیکورٹ نے ڈرامہ نگار خلیل الرحمان قمر کو جھانسہ دیکر تاوان کیلئے اغوا کرنے کے مقدمے کی ملزمہ آمنہ عروج کی سزا معطل کر دی۔

تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں ڈرامہ نگار خلیل الرحمان قمر کو جھانسہ دیکر تاوان کیلئے اغوا کرنے کے مقدمے کی سماعت ہوئی۔

جسٹس شہباز رضوی پر مشتمل دو رکنی بینچ نے درخواست پر سماعت کی، جس میں ملزمہ آمنہ کی سزا معطلی کی استدعا کی گئی تھی۔

آمنہ عروج کے وکیل نے نشاندہی کی کہ خلیل الرحمٰن قمر خود آمنہ عروج سے ملنے گئے تھے لیکن ٹرائل کورٹ نے پراسیکیوشن کے ثبوتوں اور دلائل کو رد کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:سہیل آفریدی وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نہیں بنیں گے ،ندیم افضل چن کا سرپرائز دینے کا اعلان

وکیل کا کہنا تھا کہ ٹرائل کورٹ نے حقائق کے برعکس سزا سنائی ہے۔ اس لئے سزا کو معطل کرکے آمنہ عروج کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دیا جائے۔
دو رکنی بنچ نے سزا معطلی کی حد تک درخواست منظور کر لی اور رہائی کیلئے پانچ لاکھ روپے کے مچلکے داخل کرانے کا حکم دیا۔

خیال رہے انسداد دہشت گردی عدالت نے آمنہ عروج کو قید اور جرمانے کی سزا سنائی تھی، جس کیخلاف اپیل لاہور ہائیکورٹ میں زیر سماعت ہے۔

یاد رہے عدالت نے خلیل الرحمان قمر اغوا کیس میں آمنہ عروج کو 7 سال قید کی سزا سنائی تھی جبکہ حسن شاہ سمیت دیگر ملزمان کو بری کردیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:سونا8400روپے مہنگا فی تولہ قیمت کہاں پہنچ گئی؟نیا ریکارڈ قائم

 
 
 

دیگر کیٹیگریز: انٹرٹینمنٹ
ٹیگز: