ٹیلر سوئفٹ پر اے آئی ویڈیوز کے استعمال کا الزام، مداحوں کی تنقید

Oct 08, 2025 | 12:00:PM
ٹیلر سوئفٹ پر اے آئی ویڈیوز کے استعمال کا الزام، مداحوں کی تنقید
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)امریکی پاپ سٹار ٹیلر سوئفٹ  پرمداحوں نے اے آئی ویڈیوزکے استعمال کاالزام لگادیا۔
 ٹیلرسوئفٹ کی حال ہی میں ریلیزہونےوالی البم ’’’دی لائف آف اے شو گرل‘‘ کی تشہیری مہم غیر متوقع تنازعے میں گھر گئی ہے، مداحوں نے الزام لگایا ہے کہ گلوکارہ نے اپنی تشہیری مہم میں مصنوعی ذہانت سے تیار کردہ ویڈیوز استعمال کی ہیں۔


ٹیلر سوئفٹ نے اپنے بارہویں اسٹوڈیو البم کی تشہیر کےلیے گوگل کے ساتھ شراکت کی تھی، جس کے تحت ایک ڈیجیٹل اسکیوینجر ہنٹ مہم کا آغاز کیا گیا، اس مہم کا مقصد دنیا بھر کے مداحوں کو انٹرایکٹو طریقے سے شامل کرنا تھا،جب صارفین نے گوگل پر ٹیلر سوئفٹ سرچ کیا تو انہیں ایک پیغام موصول ہوا جس میں 12 شہروں کے 12 دروازوں کے ذریعے ایک ویڈیو انلاک کرنے کی ترغیب دی گئی۔


مداحوں کو دنیا بھر کے مختلف مقامات پر کیو آر کوڈز کے ذریعے 12 خفیہ ویڈیوز تک رسائی حاصل کرنی تھی، جن میں البم کے بارے میں اشارے موجود تھے، جب مجموعی طور پر 1 کروڑ 20 لاکھ بار ورچوئل دروازوں پر کلکس ہوئے تو ’دی فیٹ آف اوفیلیا‘ کا لیریک ویڈیو یوٹیوب پر جاری کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:ماہرہ خان اور فواد خان کی فلم’’نیلوفر‘‘ کب ریلیزہوگی؟تاریخ سامنے آگئی
مداحوں نے سوال اٹھانا شروع کردیئے کہ کیا یہ ویڈیوز اے آئی سے تیار کی گئی ہیں، کئی مداحوں نے دعویٰ کیا ہے کہ ویڈیوز میں روشنی غیر قدرتی، مناظر مصنوعی اور حرکات غیر فطری محسوس ہو رہی تھیں، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ یہ مناظر جنریٹو اے آئی ٹولز کے ذریعے بنائے گئے ہیں۔
ابھی تک ٹیلر سوئفٹ یا گوگل کی جانب سے کسی قسم کی تصدیق یا تردید سامنے نہیں آئی کہ مہم میں مصنوعی ذہانت کا استعمال ہوا ہے یا نہیں؟