ماہرہ خان اور فواد خان کی فلم’’نیلوفر‘‘ کب ریلیزہوگی؟تاریخ سامنے آگئی

Oct 08, 2025 | 09:38:AM
ماہرہ خان اور فواد خان کی فلم’’نیلوفر‘‘ کب ریلیزہوگی؟تاریخ سامنے آگئی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) سپرسٹار ماہرہ خان اور فواد خان کی فلم ’’نیلوفر‘‘ کی ریلیز کی تاریخ کا باقاعدہ اعلان کردیا گیا ۔
رومانٹک فلم 28 نومبر 2025 کو دنیا بھر کے سنیما گھروں میں ریلیز کی جائے گی۔
اس فلم میں ماہرہ خان اورفوادخان کی جوڑی کے علاوہ مدیحہ امام، بہروز سبزواری، عتیقہ اوڈھو، سمیعہ ممتاز، نوید شہزاد، فیصل قریشی اور گوہر رشید جیسے نامور اداکار بھی اداکاری کے جوہردکھاتے نظرآئیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:ریشم اور سعود کے الزامات پر سید نور نے خاموشی توڑ دی
اس فلم میں ماہرہ خان ایک یادگار کردار ادا کر رہی ہیں، جبکہ فواد خان پروفیسر کے روپ میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائیں گے، فواد خان نہ صرف اس فلم کے مرکزی اداکار ہیں بلکہ وہ اس کے پروڈیوسر بھی ہیں۔
فلم کی دنیا بھر میں ہونے والی ریلیز سے پاکستانی سنیما کی بین الاقوامی سطح پر مقبولیت میں اضافے کی توقعات ہیں۔