بھارتی میڈیا نے جاسوس پکڑے جانے پر وسیم اکرم کی تصویر نشر کردی، کرکٹر کی سخت تنقید

Oct 08, 2025 | 08:47:AM
بھارتی میڈیا نے جاسوس پکڑے جانے پر وسیم اکرم کی تصویر نشر کردی، کرکٹر کی سخت تنقید
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( ویب ڈیسک )قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور عالمی شہرت یافتہ بولر المعروف سوئنگ کے سلطان نے بھارتی میڈیا کو غیر تصدیق شدہ خبر نشر کرنے پر آڑے ہاتھوں لے لیا۔

سماجی رابطے کی سائٹ پر وسیم اکرم نے اپنا ایک ویڈیو پیغام جاری کیا جس میں انہوں نے انکشاف کیا کہ بھارت میں ایک وسیم اکرم نامی جاسوس پکڑا گیا جس پر بھارتی میڈیا نے اُن کی تصویر نشر کردی۔

وسیم اکرم نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ’تم لوگ کون ہو؟ یہ سوشل میڈیا کا دور ہے کم از کم تصدیق کے بعد ہی خبر چلا دیتے تاکہ صحیح تصویر ہوتی ۔

 یہ بھی پڑھیں:مفت ویزا، بڑا اعلان ہو گیا

انہوں نے کہا کہ بھارت میڈیا میں کوئی چیک اینڈ بیلنس نہیں، جبکہ شہری بھی ایسے ہیں کہ انہوں نے اکاؤنٹ دیکھے بغیر ہی تبصرے کرنا شروع کردیئے۔

لیجنڈری بولر نے بھارتیوں کو مشورہ دیا کہ وہ بلاوجہ اپنی جان عذاب میں نہ ڈالیں، اطمینان سے رہیں اور پہلے تصدیق کرلیا کریں۔