کچہری کی حدود میں ہونے والے نکاح کا اندراج کرنے پر پابندی عائد
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ارشاد قریشی)راولپنڈی میں ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ نےاہم حکم نامہ جاری کرتے ہوئےکچہری کی حدود میں ہونے والے نکاح کا اندراج کرنے پر پابندی عائدکردی۔
اس حوالے سے تمام سیکرٹری یونین کونسلز اور نکاح رجسٹرار کو ہدایت جاری کردی گئی ہے کہ کچہری راولپنڈی میں کوئی نکاح نامہ درج نہ کیا جائے۔
یہ بھی پڑھیں:ای چالان نادہندہ ٹاپ 2546 گاڑیاں بلیک لسٹ میں شامل، فوری بند کروانے کا حکم
ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ، ضلع راولپنڈی کی جانب سے جاری حکم نامے میں کہاگیاہے کہ خلاف ورزی کی صورت میں قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی،حکم نامے کی نقول ڈائریکٹر اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر کو بھی ارسال کردی گئی ہیں۔