اوکاڑہ ؛بھائیوں کی ایک دوسرے پر فائرنگ ، ایک جاں بحق، دوسرا زخمی 

Oct 08, 2023 | 18:45:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(شہزاد خان) اوکاڑہ میں گھریلو جھگڑے پر2 بھائیوں نے ایک دوسرے پر فائرنگ کردی،جس کے نتیجے میں ایک بھائی جاں بحق جبکہ دوسرا زخمی ہو گیا۔
تفصیلات کے مطابق اوکاڑہ میں اکبر کا اپنے باپ سے جھگڑا ہوا تھا، اسی دوران بدبخت بیٹے نے باپ پر فائرنگ کیلئے پستول باہر نکالاتو چھوٹا بھائی درمیان میں آگیا اور گولی اسے جا لگی، وسیم نے پستول چھین کر بھائی کو گولیاں مار دیں،جس کے نتیجے میں وہ جاں بحق ہو گیا،واقعہ اوکاڑہ تھانہ صدر کی حدود میں پیش آگیا،پولیس نے تفتیش شروع کردی، وسیم کو زخمی حالت میں ہسپتال داخل کرا دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: عروہ حسین اور فرحان سعید نے مداحوں کو خوشخبری سنا دی