لاہور؛ 6 سالہ بچے کو اغوا کرنیوالی خاتون پکڑی گئی، ساتھی فرار

Oct 08, 2022 | 23:28:PM
لاہور، بچے، اغوا کرنے والی، خاتون پکڑی گئی،
کیپشن: اغوا، امیج
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)لاہور میں 6 سالہ بچے کو مبینہ طور پر اغوا کرنے والی خاتون پکڑی گئی ، خاتون کا ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔
تفصیلات کے مطابق بچے کو اغو اکرنے کا واقعہ چھلاراچوک شاہدرہ میں پیش آیا جب ایک خاتون 6 سالہ بچے کو اغوا کر کے لے جارہی تھی،بچے کی ہمسائی نے اغوا کار خاتون کو روکا تو وہ بوکھلا گئی۔
اہل علاقہ نے اغوا کار خاتون کو پکڑ کر بچہ بازیاب کروا لیاجبکہ خاتون کا ساتھی شبیر فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا،اہل علاقہ نے اغوا کار خاتون کو پولیس کے حوالے کردیا،پولیس نے رپورٹ درج کر کے کارروائی شروع کردی۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم کی سردیوں میں گیس کی بلاتعطل فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت