چائلڈپروٹیکشن بیوروکی ریسکیوٹیم پرحملہ کرنیوالے3ملزمان گرفتار

Oct 08, 2022 | 16:37:PM
چائلڈپروٹیکشن بیوروکی ریسکیوٹیم پرحملہ کرنیوالے3ملزمان گرفتار
کیپشن: چائلڈپروٹیکشن بیورو
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو  کی ٹیم پرحملہ کرنیوالےبھکاری مافیا  کے 3ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو  کی ریسکیو ٹیم پر بھکاری مافیا نے  بچوں کو حفاظتی تحویل میں لینے پر حملہ کیا تھا جس کے بعدچائلڈ پروٹیکشن آفیسر کی مدعیت میں ایف آئی آر درج کروائی گئی تھی۔ جس پر پولیس نے کارروائی کر کہ  3ملزمان کو گرفتار کرلیا  اور باقی ملزمان کی کیمروں کی مدد سے نشاندہی کی جارہی ہے۔


واضح رہے کہ ملزمان نےریسکیو ٹیم کے موبائل فون،نقدی چھین لی تھی اور لیڈی افسر سمیت بیورو کے عملے کو وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا تھا۔