رائیونڈ ؛عالمی تبلیغی اجتماع کا پہلا مرحلہ اتوار کو دعا کیساتھ اختتام پذیر ہو گا
کیپشن: رائیونڈ تبلیغی اجتماع,فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
(شاہدسپرا) رائیونڈ میں عالمی تبلیغی اجتماع کا پہلا مرحلہ اتوار کو دعا کیساتھ اختتام پذیر ہو گا ۔
ہفتہ کے روز بعد از فجر مولانا ربیع الحق آف بنگلا دیش کا خطاب ہوا۔ہفتہ کے روز نماز ظہر سے قبل مولانا ابراہیم دیولہ آف انڈیا کا بیان ہوا۔
بعد از ظہر ڈاکٹر خالد صدیقی، بعدازعصر مولانا زہیرالحسن کا بیان ہوا ۔اجتماع گاہ میں بعدازمغرب مولانا احمد لاٹ کا بیان ہوا ۔
نماز فجر کے بعد مولانا عبیداللہ خورشید کا بیان ہو گا ۔اختتامی دعا مولانا ابراہیم دیولہ آف انڈیا کروائیں گے۔