کمشنر کراچی کا ہیوی ٹریفک کیلئے مختلف روٹس بند کرنے کا فیصلہ
کیپشن: ہیوی ٹریفک
Stay tuned with 24 News HD Android App
(اشرف خان) کمشنر کراچی نے ہیوی ٹریفک کیلئے نیا ہدایت نامہ جاری کردیا۔
تفصیلات کے مطابق ہیوی ٹریفک کیلئے مختلف روٹس بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ صائمہ پاری اور روفی گلوبل سٹی سپر ہائی وے سے ملیر ہالٹ تک جناح ایوینیو ہیوی ٹریفک کیلئے بند کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔کمشنر کراچی کی جانب سےنوٹیفکیشن جاری کر دیاگیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق عوام کی سہولت اور مفاد میں جناح ایوینیو پر ہیوی ٹریفک کی آمدرفت پرپابندی لگادی گئی، کاٹھوڑ سپر ہائی وے سے سسئی پلازہ نیشنل ہائی وے متبادل راستہ کے طور پر کھلے رہیں گے۔
کمشنر کراچی نے دو ماہ کیلئے ہیوی ٹریفک پر صبح 6 بجے سے رات 10 بجے تک پابندی عائد کی ہوئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:افسوسناک خبر!مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق رکن قومی اسمبلی انتقال کر گئے