این اے 66 وزیر آباد کے ضمنی الیکشن میں ن لیگی امیدوار بلامقابلہ کامیاب  

Nov 08, 2025 | 15:36:PM
این اے 66 وزیر آباد کے ضمنی الیکشن میں ن لیگی امیدوار بلامقابلہ کامیاب  
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

   (عثمان خادم کمبوہ )وزیر آباد کے حلقہ این اے 66 میں ہونے والے ضمنی انتخاب میں مسلم لیگ ن کے امیدوار بلال فاروق تارڑ بلا مقابلہ کامیاب ہو گئے۔

ریٹرننگ افسر کی جانب سے مسلم لیگ ن کے امیدوار بلال فاروق تارڑ کی بلا مقابلہ کامیابی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے اور فارم 34 الیکشن کمیشن کو بھجوا دیا ہے۔

ریٹرننگ افسر کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن فارم 34 کی بنیاد پر کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کرےگا۔

 یہ بھی پڑھیں:سونے کی قیمت گر گئی

انہوں نے بتایا کہ حلقے میں 30 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے تھے، سنی اتحاد کونسل اور پیپلز پارٹی سمیت 8 امیدواروں نے کاغذات واپس لے لیے تھے، دیگر امیدواروں نے کاغذات واپسی کا وقت گزرنے کے باعث ریٹائرمنٹ لے لی۔

یاد رہے کہ این اے 68 وزیر آباد کی نشست سنی اتحاد کونسل کے احمد چٹھہ کی نااہلی کے بعد خالی ہوئی تھی۔