پاکستان نے جنوبی افریقا کیخلاف ون ڈے سیریز 1-2 سے جیت لی
Stay tuned with 24 News HD Android App
( ویب ڈیسک )پاکستان نے جنوبی افریقا کو تیسرے ایک روزہ میچ شکست دے کر سیریز 1-2 سے اپنے نام کرلی, فیصل آباد کے اقبال اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے جنوبی افریقا کا 144 رنز کا ہدف صرف 3 وکٹ کے نقصان پر 26ویں اوور میں حاصل کرلیا۔
محمد رضوان 32 اور سلمان علی آغا 5 رنز پر ناقابل شکست رہے۔ صائم ایوب نے ایک چھکے اور 11 چوکوں کی مدد سے 77 رنز کی شاندار باری کھیلی، بابر اعظم نے 27 رنز بنائے، فخر زمان بغیر کھاتہ کھولے پویلین لوٹ گئے۔
اس سے قبل جنوبی افریقی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور گرین شرٹس کی عمدہ بولنگ کے باعث 37 اعشاریہ 5 اوورز میں صرف 143 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔
دوسرے ایک روزہ میچ میں شاندار سنچری بنانے والے کوئنٹن ڈی کوک نے 53، یوہان ڈی پریٹوریس نے 39 جبکہ پیٹر اور میتھیو برٹزکی نے 16، 16رنز اسکور کیے۔
پاکستان کی جانب سے ابرار احمد نے 4، شاہین آفریدی، سلمان آغا اور محمد نواز نے 2، 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا,پاکستان نے تیسرے میچ کے لیے ٹیم میں 2 تبدیلیاں کیں۔ نسیم شاہ اور محمد وسیم جونیئر کی جگہ ابرار احمد اور حارث رؤف کو ٹیم میں شامل کیا گیا۔
واضح رہے کہ پہلے ون ڈے میچ میں پاکستان نے جنوبی افریقہ کو شکست دی تھی جبکہ دوسرا میچ مہمان ٹیم کے نام رہا تھا۔
تیسرے میچ میں جنوبی افریقی بیٹرز پاکستانی بائولرز کے سامنے ریت کی دیوار ثابت ہوئے، پروٹیز کے پہلے آئوٹ ہونے والے بیٹر پرویٹوریس تھے جو 72رنز کے مجموعی سکور پر پویلین واپس لوٹ گئے،جنوبی افریقہ کی دوسری وکٹ 87 رنز پر گری جب ٹونی 2 رنز پر بنا کر آئوٹ ہوئے، 106رنز پر تیسری وکٹ ڈی کوک کی گری وہ 53رنز بنا سکے۔
پاکستان کی جانب سے ابرار احمد نے شاندار بائولنگ کرتے ہوئے 4 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی ، شاہین شاہ آفریدی ، سلمان آغا اور محمدنواز نے 2-2 وکٹیں حاصل کیں ۔
جنوبی افریقی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا، میچ فیصل آباد کے اقبال اسٹیڈیم میں کھیلا جارہا ہے، میچ سے قبل قومی کھلاڑیوں نے پریکٹس سیشن میں حصہ لیا۔ کھلاڑیوں نے بیٹنگ، بولنگ اور فیلڈنگ کی مشقیں کیں۔
واضح رہے کہ تین میچوں کی سیریز 1-1سے برابر ہے،سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے مہمان ٹیم کو 2 وکٹ سے شکست دی جب کہ دوسرے ون ڈے میں جنوبی افریقا نے گرین شرٹس کے خلاف 8 وکٹوں سے کامیابی حاصل کی۔