سانحہ 9 مئی: میاں محمود الرشید کی سزا معطلی کی درخواستیں سماعت کیلئے مقرر

Nov 08, 2025 | 13:28:PM
سانحہ 9 مئی: میاں محمود الرشید کی سزا معطلی کی درخواستیں سماعت کیلئے مقرر
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ملک اشرف)سانحہ 9 مئی کیس میں میاں محمود الرشید کی سزا معطلی کی درخواستیں لاہورہائی کورٹ میں سماعت کے لئے مقررہوگئیں۔
رجسٹرار آفس نے کیس 10 نومبر کو سماعت کے لئے مقرر کردیا اوراس حوالے سے کاز لسٹ بھی جاری کردی۔
جسٹس سید شہباز علی رضوی اور جسٹس تنویر احمد شیخ پر مشتمل دو رکنی بینچ کیس پرسماعت کرے گا،پنجاب حکومت کی جانب سے اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل محمد فرخ خان لودھی پیش ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں:غلطیاں دور،ترمیم شدہ سمارٹ سلیبس دوبارہ جاری کردیاگیا
میاں محمود الرشید نے اپنی سزا کے خلاف اپیل اور سزامعطلی کی درخواستیں دائر کررکھی ہیں۔