چینی سکالرشپ کونسل کا پاکستانی طلباء کیلئے سکالرشپس کا اعلان

Nov 08, 2025 | 12:27:PM
چینی سکالرشپ کونسل کا پاکستانی طلباء کیلئے سکالرشپس کا اعلان
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عمران یونس)چینی سکالرشپ کونسل نے پاکستانی طلباء کیلئے بیچلر، ماسٹر اور پی ایچ ڈی سکالرشپس کا اعلان کر دیا۔
پاک چین تعلیمی تعاون کے فروغ کے منصوبے کے تحت پاکستانی طلباء کو چینی یونیورسٹیوں میں اعلیٰ تعلیم کیلئے 75 سکالرشپ فراہم کی جائیں گی جن میں35بیچلر، 25 ماسٹرز اور 15 پی ایچ ڈی سکالرشپس شامل ہوں گی۔
سکالرشپس ہائیر ایجوکیشن کمیشن پاکستان کے ذریعے فراہم کی جائیں گی جس کے لئے ایچ ای سی نے اہل امیدواروں سے درخواستیں طلب کر لی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:حکومت نے اوورسیز پاکستانیوں کی بڑی مشکل آسان کر دی
خواہشمند طلبہ سے درخواستیں آن لائن وصول کی جائیں گی،ایچ ای سی سکالرشپ پورٹل پر درخواست جمع کرانے کی آخری تاریخ 5 جنوری مقررکی گئی ہے،درخواستوں کی منظوری چائنیز سکالرشپ کونسل دے گی۔