پاک جنوبی افریقہ ون ڈے سیریز کافاتح کون؟ تیسرا اور فیصلہ کن ون ڈے آج ہوگا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) پاک جنوبی افریقہ ون ڈے سیریز کا فاتح کون؟فیصلہ آج ہوگا،فیصل آباد میں آج دونوں ٹیمیں تیسرے ون ڈے کیلئے میدان میں اتریں گی، میچ سہ پہر 3 بجےشروع ہوگا۔
پاکستانی کھلاڑیوں کا آپشنل ٹریننگ سیشن ہوا، کھلاڑیوں کی بیٹنگ، بولنگ اور فیلڈنگ کی مشقیں کیں، حارث رؤف، حسیب اللہ، فیصل اکرم اور حسن نواز نے ٹریننگ میں حصہ لیا۔
دونوں ٹیموں میں سیریز ایک ایک سے برابر ہے، پہلے میچ میں پاکستان نے جنوبی افریقہ کو دو وکٹوں سے ہرایا تھا۔
دوسرے میچ میں جنوبی افریقا نے پاکستان 8 وکٹوں سے شکست دیکر سیریز ایک ایک سے برابر کرلی تھی۔
پروٹیز نے گرین شرٹس کی جانب سے ملنے والا 270 رنز کا ہدف 2 وکٹوں کے نقصان پر 40.1 اوورز میں مکمل کرلیا تھا۔
مزید پڑھیں:پاکستان ہاکی فیڈریشن اور ہیڈ کوچ طاہر زمان میں اختلافات