پاکستان ہاکی فیڈریشن اور ہیڈ کوچ طاہر زمان میں اختلافات
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) اور ہیڈ کوچ طاہر زمان کے درمیان اختلافات پیدا ہوگئے ہیں، ذرائع کے مطابق طاہر زمان نے قومی ہاکی ٹیم کے ساتھ بنگلادیش کے دارالحکومت ڈھاکا جانے سے انکار کردیا ہے۔
ذرائع کے مطابق طاہر زمان نے استعفیٰ دینے کی دھمکی دے دی ہے، پی ایچ ایف ہیڈ کوچ کو منانے کی کوشش کر رہی ہے۔
ذرائع کے مطابق طاہر زمان کے 2 کھلاڑیوں کے انتخاب پر پی ایچ ایف سے اختلافات ہوئے ہیں، دونوں کھلاڑیوں نے ڈیڈ لائن گزرنے کے بعد کیمپ میں رپورٹ کیا۔
ذرائع کے مطابق طاہر زمان نے اگر ہیڈ کوچ کے عہدے سے استعفیٰ دیا تو پرو لیگ سے قبل غیر ملکی کوچ کی خدمات حاصل کرنے کی کوشش کی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں :دورہ بنگلہ دیش کیلئے18 رکنی قومی ہاکی ٹیم کا اعلان