ترکیہ ؛اسرائیلی وزیراعظم اور دیگر اعلیٰ حکام کے وارنٹ گرفتاری جاری 

Nov 08, 2025 | 00:15:AM
ترکیہ ؛اسرائیلی وزیراعظم اور دیگر اعلیٰ حکام کے وارنٹ گرفتاری جاری 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)ترکیہ نے دہشتگرداسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو اور دیگر اعلیٰ اسرائیلی حکام کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔

 استنبول کے چیف پبلک پراسیکیوٹر کے دفتر کے مطابق نیتن یاہو، وزیرِخارجہ اور سابق وزیرِدفاع سمیت 36 اسرائیلی عہدیداروں پر غزہ میں انسانیت سوز جرائم، شہریوں کے قتل عام اور جنگی قوانین کی خلاف ورزی کے الزامات عائد کئے گئے ہیں۔ ترک حکام کے مطابق یہ کارروائی بین الاقوامی فوجداری قانون کے تحت کی گئی ہے۔ استغاثہ کا کہنا ہے کہ اسرائیلی قیادت نے غزہ میں دانستہ طور پر انسانی آبادی کو نشانہ بنایا جسے عالمی قانون میں جرم جنگ تصور کیا جاتا ہے۔

دیگر کیٹیگریز: دنیا
ٹیگز: