ڈاکٹر نعمان نیاز نے شعیب اختر سے ہاتھ جوڑ کر معافی مانگ لی

Nov 08, 2021 | 22:14:PM
شعیب اختر، ہاتھ جوڑ، معافی مانگ لی
کیپشن: ڈاکٹر نعمان نیاز، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک)پی ٹی وی سپورٹس کے میزبان ڈاکٹر نعمان نیاز نے سابق ٹیسٹ کرکٹر شعیب اختر سے ہاتھ جوڑ کر معافی مانگ لی۔
نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے نعمان نیاز نے کہا کہ وہ گزشتہ 30 برس سے شعیب اختر کو جانتے ہیں، وہ شعیب کو اس وقت سے جانتے ہیں جب وہ سٹار نہیں بنا تھا، شعیب اختر ان کی آنکھوں کے آگے سٹار بنا ہے تو وہ اسے کیوں پسند نہیں کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: شادی کا لڈو کھانے پر دلہا کا خوشی میں ڈانس ، دلہن کیا کرتی رہی؟؟؟ویڈیو وائرل
انہوں نے کہا کہ پی ٹی وی سپورٹس کے پروگرام میں ان سے غلطی ہوئی ، انہوں نے شعیب اختر کو دکھ پہنچایا، اگر وہ پروگرام دیکھ رہے ہیں تو ان سے ہاتھ جوڑ کر ہزار بار معافی مانگتا ہوں۔شعیب اختر کو جاری ہونے والے 10 کروڑ روپے کے نوٹس پر ڈاکٹر نعمان نیاز کا کہنا تھا کہ پی ٹی وی انتظامیہ نے اپنے طور پر یہ نوٹس جاری کیا ہے ، ان کا مینجمنٹ میں کوئی عمل دخل نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اداکارہ و ماڈل صدف کنول کی اپنی ساس کیساتھ ڈانس کی ویڈیو وائرل