شادی کا لڈو کھانے پر دلہا کا خوشی میں ڈانس ، دلہن کیا کرتی رہی؟؟؟ویڈیو وائرل 

Nov 08, 2021 | 20:19:PM
دلہا میاں، خوشی، جھوم اٹھے، دلہن
کیپشن: دلہا دلہن فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) شادی کا لڈو کھانے پر دلہامیاں خوشی میں جھوم اٹھے، پاس کھڑی دلہن بھی اپنی ہنسی پر قابو نہ رکھی سکی،ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔
وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دلہا دلہن شادی کے سٹیج پر کھڑے ہیں جو کہ ایک حاض رسم کرنے لگے ہیں، عموماً شادیوں پر خوب ہلہ گلہ کیا جاتا ہے، بھارت میں ہونے والی شادیاں کی ایسی مزاحیہ رسمیں ہیں کہ جن کو کرنے کے بعد دلہا یا دلہن کی جانب سے رقص کیا جاتا ہے،وائرل ہونے والی ویڈیو بھی کچھ ایسی ہی ہے جس میں دلہا دلہن ایک دوسرے کے گلے میں ہار ڈال رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: میچ کے دوران گراﺅنڈ میں آفریدی آفریدی کے نعرے۔۔۔کوہلی، روہت شرما اور راہول کو کیسے آﺅٹ کیا، اشاروں سے بتاتے رہے
ویڈیو میں ایک مزاحیہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب دلہا دلہن ایک دوسرے کو ہار پہنا رہے تھے، دلہن نے دلہے کو ہار پہنایا جس کے بعد دلہے نے رسم کی جس کے ساتھ ہی میوزک بھی چلا دیا گیا، دلہے نے پہلے کیمرے کی طرف دیکھا اور پرجوش ہوکر اچانک ڈانس کرنے لگا، دلہن جو اس کے پاس کھڑی تھی ہنستے ہوئے ایک طرف ہوگئی بعد ازاں دلہن سے ہاتھ ملایا اور گلدستہ تحفہ دیا۔
ویڈیو منظر عام پر آتے ہی سوشل میڈیا صارفین اس سے لطف اندوز ہوئے اور کمنٹ سیکشن میں دلچسپ تبصرے کئے جبکہ کچھ نے دلہے کی اس حرکت کو ناگوار خیال کرتے اس پر تنقید کی۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت آج کا میچ کتنے اوورز میں جیتے تو فائدہ ہو گا۔۔بھارتی ٹیم کیلئے بڑی خبر آگئی