ثانیہ کی موجودگی سے شعیب ملک کا حوصلہ بڑھا، 18 گیندوں پر تیز ترین نصف سنچری بناکر تاریخ رقم کی

Nov 08, 2021 | 10:02:AM
شعیب ملک ،ٹی ٹرتشی ،نصف سنجوی
کیپشن: شعییب ملک خوشی کااظہار کررہے ہیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ما نیٹر نگ ڈیسک)ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں  تیز ترین نصف سنچری بناکر شعیب ملک نے میچ میں تاریخ رقم کی جبکہ  اُن کی اہلیہ ثانیہ مرزا ہر شاٹ پر اُنہیں داد دیتی رہیں۔

تفصیلات کے مطابق  ثانیہ مرزا نے گزشتہ روز شارجہ میں پاکستان بمقابلہ اسکاٹ لینڈ میچ میں شرکت کی تاکہ اپنے شوہر شعیب ملک کا حوصلہ بلند کرسکیں۔ آل راؤنڈر بلے باز نے صرف 18 گیندوں پر تیز ترین نصف سنچری بنا کر ایک نیا ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔انہوں نے پاکستانی خواتین کرکٹ کھلاڑی ندا ڈار کا سابقہ ریکارڈ توڑ دیا جنہوں نے 2019 میں جنوبی افریقا کے خلاف 20 گیندوں پر پاکستان کی جانب سے تیز ترین 50 رنز بنائے تھے۔شعیب کی کارکردگی آخری 2 اوورز میں غیر معمولی تھی کیونکہ اُنہوں نے شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں اسکاٹ لینڈ کے خلاف اپنی ٹیم کو 189 رنز تک پہنچا دیا۔

اُنہوں نے پورے میچ میں ایک چوکا اور 6 چھکے لگائے اور جب بھی شعیب ملک نے چھکا لگایا تو کیمرے نے اُن کی اہلیہ اور بیٹے پر فوکس کیا جوکہ شعیب ملک کا حوصلہ بڑھا رہے تھے۔

یہ بھی پڑھیں:سابق کپتان انضمام الحق نے بھارتی ٹیم کے ڈریسنگ رو م سے متعلق چو نکا دینے والا انکشاف کر دیا