چاغی؛ ٹرالر اور فیلڈر کار میں خوفناک تصادم، 11 افرادجاں بحق،4 شدید زخمی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) بلوچستان کے علاقے چاغی دالبندین میں ڈھنڈر لانڈھی کے مقام پر ٹرالر اور فیلڈر کار میں خوفناک تصادم ہوا ہے،حادثے کے نتیجے میں 11 افراد موقع پر جاں بحق ہو گئے ہیں جبکہ چار افراد شدید زخمی ہیں۔
حادثہ اس قدر شدید تھا کہ فیلڈر کار مکمل طور پر تباہ ہو گئی۔
عینی شاہدین کے مطابق ہر طرف قیامت صغریٰ کا منظر تھا اور گاڑی میں سوار افراد کو نکالنے میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ،واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں، جنہوں نے لاشوں اور زخمیوں کو شیخ فہد ہسپتال منتقل کیا۔
ہسپتال انتظامیہ نے صورتحال کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے ایمرجنسی نافذ کر دی ہے جہاں زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے،ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ متعدد زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے جس کے باعث ہلاکتوں میں مزید اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : فیروزوالہ: جوتے بنانے والی فیکٹری میں دھماکہ، 5 مزدور جھلس گئے