فیروزوالہ: جوتے بنانے والی فیکٹری میں دھماکہ، 5 مزدور جھلس گئے 

May 08, 2026 | 19:58:PM
فیروزوالہ: جوتے بنانے والی فیکٹری میں دھماکہ، 5 مزدور جھلس گئے 
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز )فیروزوالہ کے علاقے ملک پارک میں جوتے بنانے والی فیکٹری میں دھماکے کے بعد خوفناک آگ بھڑک اُٹھی، فیکٹری میں دھماکے کے نتیجے میں شدید آگ لگ گئی، جس کے باعث پانچ مزدور جھلس کر زخمی ہو گئے۔

ریسکیو حکام کے مطابق آگ نے دیکھتے ہی دیکھتے پوری فیکٹری کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، جبکہ تین مزدور عمارت کی دوسری منزل پر پھنس گئے، آگ سے جھلسنے والے زخمی مزدوروں کو فوری طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ ریسکیو 1122 کے مطابق امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

ریسکیو 1122 کی سات گاڑیاں آگ پر قابو پانے میں مصروف ہیں، تاہم فیکٹری میں موجود ربڑ، کیمیکلز، چمڑا اور پلاسٹک شاپرز کی بڑی مقدار کے باعث آگ بجھانے میں شدید دشواری کا سامنا ہے۔

یہ بھی پڑھیں :کراچی کی ہائی رسک یوسیز میں پولیو بوسٹر مہم 12 مئی سے 25 مئی تک جاری رہے گی