بہاولپور؛24گھنٹوں میں گیسٹرو کا شکار51شہری ہسپتال داخل
کیپشن: مریض، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
(طاہر جوئیہ)بہاولپور میں گرمی کی شدت بڑھتے ہی گیسٹرو پھر سر اٹھانے لگا،گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مختلف ہسپتالوں میں پیٹ کے امراض میں مبتلا 51 شہری رپورٹ ہوئے۔
تفصیلات کے مطابق بہاول وکٹوریہ ہسپتال میں سب سے زیادہ 34، سر صادق عباسی ہسپتال 17 شہری لائے گئے ،دونوں ہسپتالوں میں گیسٹرو کے پانچ مریض تاحال زیر علاج ہیں ۔
طبی ماہرین نے انتباہ کیا ہے کہ گرمی کی لہر بڑھنے کے ساتھ گیسٹرو پھر سے وبائی صورتحال اختیار کر سکتا ہے، شہری صاف پانی کے استعمال کے ساتھ حفظان صحت کے اصولوں کو اپنائیں۔
یہ بھی پڑھیں:پیپلزپارٹی کی بڑی وکٹ گرگئی،اہم شخصیت کی مسلم لیگ ن میں شمولیت