ٹام کروز کی کنگ چارلس کی تاجپوشی کے کنسرٹ میں لڑاکا طیارے میں انٹری

May 08, 2023 | 21:52:PM
ٹام کروز کی کنگ چارلس کی تاجپوشی کے کنسرٹ میں لڑاکا طیارے میں انٹری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) ہالی ووڈ سٹار ٹام کروز نے برطانیہ کے بادشاہ چارلس سوم کی تاجپوشی کے کنسرٹ میں لڑاکا طیارے میں انٹری دے دی۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق ٹام کروز کو کنگ چارلس کی تاجپوشی کے جشن میں رکھے گئے کنسرٹ میں بطورِ مہمان خصوصی مدعو کیا گیا تھا۔

 ٹاپ گن ماورک سٹار کنسرٹ میں شرکت تو نہ کر سکے مگر ویڈیو لنک کے ذریعے لڑاکا طیارے میں پروان بھرتے ہوئے بادشاہ چارلس کیلئے پیغام بھیج کر سب کو حیران کر دیا۔
کنسرٹ کے دوران بڑی سکرین پر دکھائی جانے والی ویڈیو میں ٹام کروز کو لڑاکا طیارے میں پروان بھرتے دیکھا گیا۔انہوں نےطیارے کو بادلوں میں اُونچا اُڑانے سے پہلے شاہ چارلس سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ"میرے بادشاہ، ! مہاراج، آپ کسی بھی وقت میرے ونگ مین بن سکتے ہیں۔"

 ٹام کروز کی کنسرٹ میں ویڈیو پر دھواں دار انٹری دیکھ کر بادشاہ سمیت حاظرین بھی خوب لطف اندوز ہوئے۔

سوشل میڈیا پر ٹام کروز کی کنگ چارلس کی تاجپوشی کے کنسرٹ میں شاندار انٹری کی ویڈیو خوب وائرل ہو رہی ہے اور ان کی انٹری کو بےحد پسند کیا جارہا ہے جبکہ صارفین بھی دلچسپ تبصرے کرتے نظر آرہے ہیں۔