امریکی فوجیوں کو قیدی بنانے کا ایرانی دعویٰ، امریکا کا ردعمل بھی آگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)ایران کی جانب سے امریکی فوجیوں کو قیدی بنانے کے دعوے پر امریکا کا ردعمل بھی سامنے آگیا۔
ایران کی قومی سلامتی کونسل کے سربراہ علی لاریجانی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پیغام میں کہا ہےکہ انہیں اطلاع ملی ہے کہ کئی امریکی فوجی ایرانی فورسز کے ہاتھوں گرفتار ہو چکے ہیں، ان کا کہنا تھا کہ امریکا ان گرفتاریوں کو چھپانے کے لیے انہیں جنگ میں ہلاکتیں ظاہر کر رہا ہے۔
امریکی فوج نے اس دعوے کو فوری طور پر مسترد کرتے ہوئے اسے جھوٹ اور گمراہ کن پروپیگنڈا قرار دیا ہے۔ امریکی بحریہ کے کیپٹن ٹم ہاکنز نے کہاہے کہ ایرانی حکومت دنیا کو دھوکا دینے کے لیے اس طرح کے دعوے کر رہی ہے۔
امریکی سینٹرل کمانڈ (CENTCOM) کے ترجمان نے بھی کہا ہےکہ ایران کی جانب سے امریکی فوجیوں کی گرفتاری کا دعویٰ بے بنیاد ہے اور اس میں کوئی حقیقت نہیں۔
یاد رہے کہ 28 فروری کو امریکا اور اسرائیل کی جانب سے ایران کے خلاف مشترکہ فوجی کارروائی شروع ہونے کے بعد خطے میں کشیدگی بڑھ گئی ہے، اس آپریشن کو امریکی حکومت نے “آپریشن ایپک فیوری” کا نام دیا ہے،امریکی حکام کے مطابق جنگ کے آغاز کے بعد اب تک کم از کم چھ امریکی فوجی ہلاک ہو چکے ہیں جو یکم مارچ کو کویت کی ایک بندرگاہ پر ایرانی ڈرون حملے میں مارے گئے ۔
یہ بھی پڑھیں:ایرانی یورینم پر قبضے کیلئے امریکہ نے سپیشل فورسز بھیجنے پر غور شروع کر دیا
دوسری جانب ایران کی خبر رساں ایجنسی تسنیم کے مطابق جنگ کے دوران اب تک تقریباً 1332 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں، جن میں بڑی تعداد شہریوں کی ہے، جنوب مشرقی شہر میں ایک سکول پر حملے میں تقریباً 180 بچے بھی مارے گئے ہیں۔