بورڈ امتحانات میں پریکٹیکل نمبرز نئے نظام کے تحت دینے کا فیصلہ

Mar 08, 2026 | 10:35:AM
بورڈ امتحانات میں پریکٹیکل نمبرز نئے نظام کے تحت دینے کا فیصلہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)پنجاب کے تمام تعلیمی بورڈزمیں میں ہونےوالے  امتحانات کے پریکٹیکل نمبرز نئے نظام کے تحت دینے کا فیصلہ کرلیا گیا۔
طلبہ کےپریکٹیکل کےنمبرزاب دوحصوں میں تقسیم ہوں گے،جس میں تحریری حصہ براہ راست بورڈ کے سنٹرل مارکنگ سسٹم کے تحت چیک ہوگا جبکہ سینٹر میں موجود ممتحن صرف وائیوا اورعملی کارکردگی کےمحدودنمبر دے سکےگا۔
نئے نظام کو فزکس،کیمسٹری،بیالوجی اورکمپیوٹر کے پریکٹیکل امتحانات میں نافذ کیا جائے گا۔
بورڈحکام کےمطابق نئی پالیسی کا اطلاق پنجاب کےتمام تعلیمی بورڈز میں ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں:کراچی ؛ڈیری فارمرزکادودھ کی فی لیٹر قیمت 320 روپے مقررکرنے کامطالبہ
تعلیمی ماہرین کاکہناہے کہ اس فیصلے کے نتیجے میں پریکٹیکل امتحانات میں شفافیت بڑھےگی اورطلبہ کونمبرزحاصل کرنے کے لیے حقیقی کارکردگی دکھانا ہوگی۔