عمران خان’ ناپاک ‘وزیر اعظم، آصف  زرداری کےفقروں پر بلاول بھٹو  کی مسکراہٹ 

Mar 08, 2022 | 20:22:PM
 آصف علی ،زرداری،، بلاول، بھٹو  (فائل فوٹو)
کیپشن:  آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو  (فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)سابق صدر اور پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئر مین آصف علی زرداری نے پیپلز پارٹی کے عوامی مارچ سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان کو ناپاک وزیر اعظم کا خطاب دیتے ہوئے کہاکہ جلد ہم ناپاک وزیر اعظم کو نکال کر ایک شریف آدمی کو وزیر اعظم بنوائیں گے۔

اس موقع پر اس وقت دلچسپ صورتحال پیدا ہوگئی جب آصف علی زرداری نے یہ کہا کہ شریف آدمی کو وزیر اعظم بنوائیں گے تو ان کے ساتھ کھڑے ہوئے بلاول بھٹو زرداری اپنی مسکراہٹ پر کنٹرول نہ رکھ سکے اور آصف زرداری کی تقریر کے دور ان مسکراتے رہے ۔

یہ بھی پڑھیں: ’قاتل پتھر ‘ کیا اس میں بدروح حقیقت یا پھر ؟ ویڈیو کا چرچا