سوشل میڈیا سٹار کتا اغوا، معمولی رقم میں بیچ کر کھا لیا گیا

Jun 08, 2026 | 14:25:PM
سوشل میڈیا سٹار کتا اغوا، معمولی رقم میں بیچ کر کھا لیا گیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)چین میں سوشل میڈیا پر 15 لاکھ فالوورز رکھنے والے مشہور کتے کو مبینہ طور پر چوری کے بعد کاٹ کر کھا لیا گیاہے۔

رپورٹ کے مطابق ڈیڑھ ملین فالوورز رکھنے والے بارڈر کولی نسل کے کتے "چوٹو" کو مبینہ طور پر چوری کے بعد فروخت کرکے ذبح کردیا گیا۔

چوٹو کے مالک کے مطابق وہ گزشتہ ماہ جارجیا کے سفر پر تھے جبکہ چوٹو ان کے والدین کی دیکھ بھال میں تھا۔

 11 مئی کو اُنہیں اطلاع ملی کہ چوٹو گھر سے غائب ہو گیا ہے، سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا گیا کہ دو نامعلوم افراد الیکٹرک سکوٹر پر آ کر کتے کو اغوا کرکے لے گئے۔

 واقعے کی اطلاع ملتے ہی انہوں نے اپنا سفر ادھورا چھوڑ کر واپسی کی اور کتے کی تلاش شروع کی۔

دو ہفتوں بعد انہوں نے مبینہ ملزم تک رسائی حاصل کر لی، جس نے انکشاف کیا کہ اس نے چوٹو کو تقریباً 27 ڈالر میں ایک ڈاگ میٹ ریسٹورنٹ کو فروخت کر دیا تھا جہاں اسےکاٹ کر کے کھا لیا گیا ہے۔

ملزم نے اپنے اقدام کا جواز یہ پیش کیا کہ اس نے کتے کو آوارہ سمجھا تاہم گو نے اس دعوے کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ چوٹو نے کالر اور جی پی ایس ٹریکر پہن رکھا تھا۔

 کتے کے مالک کے مطابق جب وہ متعلقہ ریسٹورنٹ پہنچے تو وہاں سے بھی انہیں مایوسی کا سامنا کرنا پڑا کیونکہ کتے کی باقیات تک ضائع کی جا چکی تھیں۔

 چوٹو کے مالک اس واقعے پر شدید غمزدہ ہیں اور انہوں نے سوشل میڈیا پر اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ خود کو اور اس جرم میں ملوث افراد کو کبھی معاف نہیں کر سکتے۔

 انہوں نے اپنے پالتو جانور کے لیے انصاف حاصل کرنے کے عزم کا اظہار بھی کیا ہے جبکہ مقامی پولیس نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔