لندن :ویمنز ٹی ٹونٹی ورلڈکپ ، کپتانوں کا ٹرافی کے ساتھ فوٹو سیشن

Jun 08, 2026 | 12:56:PM
لندن :ویمنز ٹی ٹونٹی ورلڈکپ ، کپتانوں کا ٹرافی کے ساتھ فوٹو سیشن
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)ویمنز ٹی ٹونٹی ورلڈکپ سے قبل لندن کے مشہور واٹرلو برج  پر کرکٹ کا میلہ سج گیا، پچ کو  تبدیل کرکے وہاں پر ٹرافی کے ہمراہ کپتانوں کے فوٹو سیشن کی تقریب منعقد کی گئی۔

تفصیلات کے مطابق 12 ٹیموں کی کپتان خصوصی ڈبل ڈیکر بس کے ذریعے پل پر پہنچیں اور وہاں قائم کی گئی عارضی پچ پر مختلف کرکٹ سرگرمیوں اور مداحوں کے ساتھ دلچسپ پروگراموں میں حصہ لیا۔

اس تقریب کو کپتانوں کا کارنیوال قرار دیا گیا جس میں شائقین نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کی۔

مزید پڑھیں:حسن علی نے ٹی ٹونٹی میں ریکارڈ قائم کر دیا

اس دوران سٹریٹ کرکٹ، تفریحی مقابلوں اور ثقافتی سرگرمیوں نے پورے ماحول کو ایک رنگا رنگ میلے میں تبدیل کردیا۔

 واضح رہے کہ ویمنز ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کا آغاز 12 جون کو برمنگھم میں میزبان انگلینڈ اور سری لنکا کے درمیان میچ سے ہوگا جبکہ فائنل 5 جولائی کو لارڈز میں کھیلا جائے گا۔

ٹورنامنٹ میں انگلینڈ، بھارت، آسٹریلیا، بنگلہ دیش، آئرلینڈ، نیدرلینڈز، نیوزی لینڈ، پاکستان، اسکاٹ لینڈ، جنوبی افریقا، سری لنکا اور ویسٹ انڈیز کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔