گلگت بلتستان اسمبلی کے مزید دو حلقوں میں پیپلز پارٹی کامیاب 

Jun 08, 2026 | 00:24:AM
 گلگت بلتستان اسمبلی کے مزید دو حلقوں میں پیپلز پارٹی کامیاب 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)  گلگت بلتستان اسمبلی کے الیکشن کے بعد ووٹوں کی گنتی  مکمل ہونے کے بعد اب غیر سرکاری نتائج سامنے آ رہے ہیں۔ دو مزید حلقوں میں پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار جیت گئے ہیں۔

جی بی اسمبلی کے حلقہ جی بی اے 9 اسکردو 3 کا نتیجہ بھی سامنے آگیا ۔

جی بی 9 سکردو 3 میں پیپلز پارٹی کے فنا ناشاد کامیاب ہو گئے ہیں۔ تمام 54 پولنگ اسٹیشنز کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق پیپلز پارٹی کے فدا محمد ناشاد 6314 ووٹ لینے میں کامیاب ہوئے۔ 

آزاد امیدوار وزیر محمد سلیم نے 6106 ووٹ لئے۔
لگت بلتستان انتخابات 2026 میں پاکستان پیپلز پارٹی  اب تک سب پارٹیوں سے آگے ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں: گلگت بلتستان اسمبلی کے نتائج؛ پیپلز پارٹی کے امیدوار آگے آگے 

غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق جی بی اے 11 سے  بھی پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار اقبال حسن 6 ہزار 141 ووٹ حاصل کرکے کامیاب ہوگئے ہیں۔

مسلم لیگ ن کے محسن رضوی 4170 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔

دیگر کیٹیگریز: پاکستان - گلگت بلتستان
ٹیگز: