سرگودھا: ریلیوں، جلسہ جلوس اور احتجاج پر پابندی میں 7 روز کا اضافہ

Jun 08, 2024 | 15:06:PM
سرگودھا: ریلیوں، جلسہ جلوس اور احتجاج پر پابندی میں 7 روز کا اضافہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(قیصرکھوکھر) ضلع سرگودھا میں ریلیوں، جلسہ جلوس اور احتجاج پر پابندی میں 7 روز کا اضافہ کر دیا گیا۔

ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب کا کہنا ہے کہ ضلع سرگودھا میں ریلیوں، جلسہ جلوس اور احتجاج پر پابندی میں 7 روز کا اضافہ کر دیا گیا ہے، سرگودھا میں 25 مئی سے دفعہ 144 نافذ ہے، امن و امان کیلئے دفعہ 144 کے نفاذ میں 7 جون سے ایک ہفتے کا اِضافہ کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کا احتجاج کا اعلان

واضح رہے کہ ضلع سرگودھا میں دفعہ 144 اب 14 جون تک نافذ ہو گی اور ہر طرح کے جلسہ جلوس، ریلیوں اور احتجاج پر مکمل پابندی عائد ہو گی۔