امریکی گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ سے تعلقات کی خبروں پر دلجیت دوسانج کا دلچسپ ردعمل

Jun 08, 2023 | 23:47:PM
امریکی گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ سے تعلقات کی خبروں پر دلجیت دوسانج کا دلچسپ ردعمل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) بھارت کے  معروف گلوکار اور اداکار دلجیت دوسانج اور امریکی پاپ گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ کے درمیان تعلقات کی خبریں گردش کر رہی ہیں، جس پر گلوکار نے دلچسپ ردعمل کااظہار کیا ہے۔ 

میڈیا ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ بھارتی گلوکار اور امریکی گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ کو  کو وین کور میں ایک ساتھ دیکھا گیا ہے اور ان کی ملاقات کی نوعیت نہایت دوستانہ تھی۔

دلجیت دوسانج نے ٹویٹر پر مداحوں کے سامنے اس خبر پر مبہم سی ٹویٹ کرتے ہوئے  مزاحیہ انداز میں لکھا کہ" پرائیوسی بھی کوئی چیز ہوتی ہے۔"

بھارتی گلوکار نے بعد میں اپنی ٹویٹ کو ڈیلیٹ کردیا لیکن مداحوں کو اپنے پسندیدہ گلوکار کی ٹویٹ سے اطمینان نہیں ہوا۔

مداح دونوں فنکاروں کے تعلقات پر دلچسپ تبصرے کررہے ہیں اور بعض سوشل میڈیا صارفین کے خیال میں دوسانج اور سوئفٹ کسی گانے کے اشتراک کیلئے کام کررہے ہیں۔

گلوکاری کے علاوہ دلجیت دوسانج کی نئی فلم "چمکیلا"  ریلیز ہونے والی جو پنجابی گلوکار امر سنگھ چمکیلا کی زندگی پر مبنی ہے۔