معروف ٹک ٹاکرنے ملالہ یوسفزئی کو شادی کی پیشکش کردی

Jun 08, 2021 | 19:14:PM
معروف ٹک ٹاکرنے ملالہ یوسفزئی کو شادی کی پیشکش کردی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) پاکستانی نژاد اٹلی میں مقیم نوابشاہ سے تعلق رکھنے والے ٹک ٹاکرنے ملالہ یوسفزئی کو شادی کی آفر کردی،نوجوان سکندر کاکہنا ہے کہ نکاح پڑھانے والوں کو ایک ملین دوں گا ،نوجوان کی ملالہ کو شادی کی آفر والی ویڈیو شوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔
تفصیلات کے مطابق نوابشاہ کے نواحی گاؤں سے تعلق رکھنے والے سکندر بخش چوہان نے ملالہ یوسف زئی کے شادی کے حوالے سے بیان کے رد عمل پر ساتھ رہنے اور شادی کرنے کی خواہش ظاہر کردی ، سکندر بخش چوہان کاکہناہے کہ ملالہ یوسف زئی میرے پاس اٹلی آجائے اسکے سب اخراجات میں ادا کروں گا۔


سکندر کامزید کہناتھا کہ ساتھ رہنے کے بعد ملالہ فیصلہ کرلے مجھ سے شادی کرنی ہے یا نہیں ، نوجوان کاکہناتھا کہ ملالہ یوسف زئی کو سمجھاؤں گا کہ شادی ایک عظیم بندھن ہے شادی زندگی کی معراج ہے۔

یہ بھی پڑھیں:فرانسیسی صدرعمانوئل میکخواں کو تھپڑ پڑ گیا, ویڈیو وائرل