جوابی وار:ایران نے بحرین اور کویت پر میزائل داغ دیئے، امریکی ڈرون مار گرانے کا دعویٰ 

Jul 08, 2026 | 09:41:AM
جوابی وار:ایران نے بحرین اور کویت پر میزائل داغ دیئے، امریکی ڈرون مار گرانے کا دعویٰ 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)امریکی فضائی حملوں کے بعد ایرانی پاسداران انقلاب نے بحرین اور کویت میں امریکی تنصیبات پر میزائل داغ دیئے،ایران کی پاسدارانِ انقلاب نے ملک کے جنوب میں امریکی ڈرون مار گرانے کا دعویٰ کیا ہے۔

ترجمان کے مطابق بحرین اور کویت میں امریکی فوجی اڈوں سمیت 85 مقامات کو نشانہ بنایا گیا، بحرین میں امریکی ففتھ فلیٹ ہیڈکوارٹر اور کویت میں علی السالم ایئر بیس پر حملے کیے گئے۔ امریکا نے یہ حملے شہید رہبراعلیٰ کی تعزیتی تقریبات سے توجہ ہٹانے کیلئے کیے۔

ایرانی پاسداران انقلاب کے مطابق امریکا نے حملے کرکے اسلام آباد میمورنڈم کی خلاف ورزی کی، کارروائی  جنگ بندی اور اسلام آباد معاہدے کی خلاف ورزی کے جواب میں پہلا ردعمل ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ایرانی شہید سپریم لیڈرآیت اللہ خامنہ ای کا سفر آخرت جاری،جسد خاکی نجف پہنچا دیا گیا

دوسری جانب ایران کے حملوں کے بعد کویت اور بحرین میں سائرن بج اُٹھے، کویتی حکام نے عوام سے اپیل کی ہے کہ شہری حفاظتی اور سیکیورٹی ہدایات پر عمل کریں، حملوں کے بعد ملک میں دفاعی نظام بحال کردیا گیا۔